کراچی (نیوز ڈیسک )سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے راہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اگلے 15 دن کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں، عمران اسماعیل نے کہا کہ جدھر انتخاب ہو یہ وہاں سے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ کوئی سیاسی طاقت نہیں جو تحریک انصاف کا مقابلہ کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے پنجاب کے بہت چکر لگائے لیکن کچھ نہ بگاڑ سکے۔