اہم خبریں

سرفراز احمد کی بہت بڑی خواہش آخر ہوم گراونڈ پر پوری ہو گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہونے کے بعد سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف118 رنز کی اننگز کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بنانے کی تمنا پوری ہوگئی۔وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ ہم سیشن بائی سیشن کھیل رہے تھے، کوشش میچ جیتنے کی تھی لیکن 2 وکٹیں گرنے کے بعد میچ مشکل ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ آغا سلمان جب آؤٹ ہوئے تو ڈرا کی جانب سوچ جانے لگی، سعود شکیل اور آغا سلمان طویل کھیل جاتے تو نتیجہ ہمارے حق میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں، جب تک وہ کپتان ہیں، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ہوئیں تو مجھے موقع ملا، بابر اعظم نے بھی پریکٹس میں مجھے کھلانے کا بتایا تھا۔

متعلقہ خبریں