راولپنڈ ی ،آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی ،ڈاکو رقم لوٹ کر فرار

راولپنڈی(نامہ نگار)تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں آٹا سیل پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار ڈاکو آٹا سیل کرنے والی گاڑی سےجمع کی گی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے. جبکہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے اے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب […]
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی (نامی نگار)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ڈیلرز کو آٹا فراہم کرنے پر پابندی عائد کر دی، فلور ملز مالکان کو آٹا فیئر پرائس اور کریانہ کی دکانوں پر براہ راست فراہم کرنے کی ہدایت ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی شعیب علی کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے دوران راولپنڈی میں […]
وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ابو ظہبی کے ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادی امور عبداللہ طوق المری اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم […]
یو اے ای کا دورہ دو طرفہ دوستی کو سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے میں مدد دے گا،وزیراعظم

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا یو اے ای کا دورہ دو طرفہ دوستی کو سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلنے میں معاون ثابت ہوگا ۔ جمعہ کو پاکستان بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے وفد سے یہاں ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انھیں یہ جان کر […]
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے وفد نے آج ابوظہبی میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی H.E. عبداللہ محمد المزروعی، ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یو اے ای کے ایک اہم چیمبر آف کامرس سے مل […]
سری لنکا کا معاشی بحران سے نکلنے کیلئے فوج کی تعداد میں کمی کا اعلان

کولمبو(نیوزڈیسک) سری لنکا نے معاشی بحران سے نکلنے کے لیے دیکر اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا اگلے سال تک بتدریج فوجیوں کی تعداد میں ایک تہائی تک کمی کردے گا جب کہ 2030 تک یہ تعداد […]
حکومت کا ایکشن،آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنے لگی

لاہور (نیوز ڈیسک)ملکی سیاسی ماحول گرم لیکن پھر بھی صوبائی دارلحکومت لاہور میں آٹے اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں گرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق دو دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ، مرغی کا فی کلو گوشت 471 روپے کلو ہوگیا جبکہ 15کلو کمرشل آٹے کی قیمت 2100 […]
کراچی ، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں بھی دھند کا راج

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ،شمالی علاقہ جات شوگران ، کاغان اور ناران میں شدید برف باری جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج حد نگا ہ انتہائی کم ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا […]
سعودی عرب میں مالی فراڈ کے جرائم کے لیے خصوصی استغاثہ کے قیام کا اعلان

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی اٹارنی جنرل اور پبلک پراسیکیوشن کونسل کے چیئرمین شیخ سعود المعجب نے ’’پراسیکیوشن فار فنانشل فراڈ کرائمز‘‘ کے نام سے خصوصی استغاثہ کے قیام کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ استغاثہ مالی فراڈ کے جرائم کے خلاف کام کرے گا۔ مالی فراڈ کے ملزموں کے خلاف عدالتی طریقہ کار اپنایا جائے […]
برطانوی شہزادہ ہیری کو والد کی تاجپوشی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے کا امکان

لندن (نیوزڈیسک)برطانوی شہزادے ہیری کی کتاب اسپیر (Spare) میں شاہی خاندان کیخلاف تہلکہ خیز انکشافات کے بعد اب شہزادہ ہیری کو والد کی تاج پوشی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شاہی خاندان شہزادہ ہیری کو ان کے والد شاہ چارلس سوم کی […]