اہم خبریں

سپریم کورٹ میں جذباتی مناظر،چیف جسٹس پاکستان آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ میں الیکشن تاخیر کیس،،کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب چیف جسٹس پاکستان آبدیدہ ہوگئے، الیکشن کمیشن کے وکیل عرفان قادر نے چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ججز جذباتی نہیں ہوتے بلکہ آئین و قانون کیمطابق فیصلے کرتے ہیںسپریم کورٹ میں الیکشنز میں […]

لائٹ ڈیزل،مٹی کا تیل 10،10روپے فی لیٹر سستا،پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر […]

سہیل علی خان کو وفاقی سکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) انفارمیشن سروس گروپ کے سنیئر آفیسر سہیل علی خان کو وفاقی سکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے وزیر اعظم نے انکی نئی تقرری کی منظوری دی ہے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج بھی انکے پاس رہے گا سہیل علی خان کا شمار انفارمیشن سروس گروپ […]

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اشارہ دے دیا

لاہور( اے بی این نیوز   )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔ پاکستانی فوج، ان کی فوج ہے، اور پاکستان ہم سب کا ہے، قومی اداروں کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح […]

سب متفق ہیں کہ فل کورٹ بنایا جائے،، قوم عہد کر لے کہ ایسے فیصلے نہیں ہو نے دینے، نواز شریف

لندن( اے بی این نیوز   )قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ 3 کے بینچ میں دو جج ایسے ہیں جنہوں نے ہر فیصلہ میرے خلاف دیا، یہ کوئی ٹرک، ریڑھی والے کا ایشو نہیں، قومی ایشو ہے، سب متفق ہیں فل کورٹ بنایا جائے۔ اتنی اچھی قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، پلیز […]

ملک کے حالات یہاں تک کیسے پہنچے؟ ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں، شاہدخاقان

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کے حالات یہاں تک کیسے پہنچے؟ ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس کا سب کو ادراک […]

پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا

جنیوا (اے بی این نیوز     )پاکستان نے تین یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھا دیا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان نے 3 یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ اٹھا دیا۔پاکستانی مستقل مندوب […]

حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب

اسلام آ باد (اے بی این نیوز)حکومتی اتحادی جماعتوں کا ملکی سیاسی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت کل لاہور میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل دن ایک بجے ہوگا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں […]

عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بلالیا

لاہور (اے بی این نیوز)عمران خان نے پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس بلالیا،کورکمیٹی کا اجلاس آج رات 9 بجے زمان پارک میں ہوگا۔اجلاس میں پارٹی کی تمام مرکزی قیادت شریک ہوگی،کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پراہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق تحریک پر غور ہوگا۔عمران خان بجٹ […]

خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم،لوٹ مار، زخمی و جاں بحق افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا میں مفٹ آٹے کی تقسیم کے دوران لوٹ مار کے واقعات اور آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔ دستاویز کے مطابق صوبے میں 5 مقامات پر شہریوں نے مفٹ آٹے کے 4 ہزار سے […]