Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سپریم کورٹ میں جذباتی مناظر،چیف جسٹس پاکستان آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ میں الیکشن تاخیر کیس،،کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب چیف جسٹس پاکستان آبدیدہ ہوگئے، الیکشن کمیشن کے وکیل عرفان قادر نے چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ججز جذباتی نہیں ہوتے بلکہ آئین و قانون کیمطابق فیصلے کرتے ہیںسپریم کورٹ میں الیکشنز میں تاخیر کیخلاف ہنگامہ خیز انگیز سماعت،،،،دوران سماعت ایک وقت ایسا بھی آیا جب چیف جسٹس پاکستان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے،، ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس بولے میرے میرے ایک دوست جج اقبال حمید الرحمن الرحمان بار کے الزامات کے سبب مستعفی ہو گئے، میں نے اقبال حمید الرحمان کو بہت روکا نہ جاؤ، استعفیٰ نہ دو، اقبال حمید الرحمان نے مجھے کہا میں اپنے بابا حمود الرحمن کو کیا جواب دونگا۔اس دوران چیف جسٹس کی آواز بھر آئی اور وہ آبدیدہ ہوگئے۔چیف جسٹس پاکستان کے آبدیدہ ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں ابھی خاموشی چھائی ہوئی ہی تھی کہ وکیل الیکشن کمیشن عرفان قادر روسٹرم پر آئے اور چیف جسٹس سے بولے آپ نے جسٹس اقبال حمید الرحمان کو استعفیٰ دینے سے کیوں نہیں روکا، آپ نے وکلاء کے بارے میں جو بات کی وہ درست نہیں، آپ جذباتی ہو گئے ہیں لیکن منصف کبھی جذباتی نہیں ہوتا، منصف تو آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔