اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، وزارت سمیت مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے جمعہ کو ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔

ایران ،سعودی عرب معاہدہ ،شہبازشریف کی مبارکباد، یہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا، امید کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ایران کے صدررابراہیم رئیسی کوایران اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی استحکام کو تقویت دے گا۔ آج جمعہ کو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ انہوں نے ایران کے صدرابراہیم […]

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا،آج پاکستان کو چین سے 30 کروڑ ڈالر مل جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما ء وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان کو چین کی طرف سے 30 کروڑڈالر موصول ہوجائیں گے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ چین قرض کی مد میں ایک […]

یو اے ای نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی ہے ،وزیرِخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کی تصدیق کردی۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے وزیرِخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے عالمی مالیاتی فنڈ کو پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز کی […]

کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا فیصلہ کالعدم ، الیکشن ٹربیونل چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک) کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم ، الیکشن ٹربیونل چوہدری پرویز الہٰی مونس الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کو الیکشن میں حصہ لنے کی اجازت […]

انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا،وزارت صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ،خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم عید کے بعد ہوگی، یہاں مردم […]

تھانہ رمنا میں غداری کا مقدمہ ، عمران خان نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دائر کی گئی ہے اس میں مقدمہ مدعی منظور احمد کو […]

بھکر،علی امین گنڈا پور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور ، پولیس کے حوالے کردیا گیا

بھکر(نیوز ڈیسک) علی امین گنڈا پور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور ،بھکر کی مقامی عدالت نے پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق آج بھکر کے سول جج محمد وسیم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو 3 […]

پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کامعاملہ ، سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب انتخابات کیلئے فنڈز کامعاملہ ، سپریم کورٹ میں اِن چیمبر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ان چیمبرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شریک ہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی […]

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بٹ نے اپنے بیا ن میں کہا کہ والد کی نمازِجنازہ اُن کی خواہش کے مطابق آج بعد نمازِجمعہ دوپہر ڈھائی بجے کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن لاہور میں ادا کی جائے […]