اہم خبریں

دنیا کادلچسپ ریکارڈ،34 جڑواں بچوں کا ایک ساتھ سکول میں داخلہ

ایڈنبرگ(نیوز ڈیسک) دنیا کادلچسپ ریکارڈ،34 جڑواں بچوں کا ایک ساتھ سکول میں داخلہ۔ واضح رہے کہ 2015 کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں جڑواں بچوں کا داخلہ دیکھنے میں آیا۔یہ دلچسپ واقعہ اینورکلائیڈ کے سینٹ پیٹرکس پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں 17 جڑواں بچوں کا پہلا دن تھا ۔

آخرکار نگراں وزیراعظم کافیصلہ ہوگیا

آخر کار کافی انتظار کے بعد نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیاہے۔ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کے بعد انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔ ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے‘ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بلوچستان کی ترقی پسند پارٹی‘ نیشنل پارٹی کے رہنما بھی […]

آئو! آزادی کا دن منائیں

واہ پیرو مرشد واہ،حضرت اقدس پیرو مرشد نے کیا ہی خوب فرمایا ،’’آئیے آج چودہ اگست کے دن خود احتسابی کا جشن مناتے ہیں،ہاں!ہم اپنا احتساب کرتے ہیں، صرف اپنا وہ بھی گھر یا بازار میں نہیں، کسی پاک مسجد میں جا کر، پاک کپڑے پہن کر، باوضو ہوکر، دو رکعت میں محبت والے چار […]

میں ہوں پاکستان!

میں ہوں ایک لاچارفریادی،زخموں سے چورچوراورمیرا نام ہے پاکستان مجھ سے منسوب سرزمین پاکستان پر بسنے والو آج مجھے وجود میں آئے76 برس ہو گئے ہیں۔آج میرا آپ سے یہ گلہ ہے کہ میری فکر کسی کو بھی نہیں،کوئی کرسی بچانے کی فکر میں ہے تو کوئی کرسی پانے کی فکر میں،ان76 سال میں میری […]

روسی فورسز کی یوکرینی دیہاتوں پر گولہ باری، 7 شہری ہلاک

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی سیکیورٹی فورسز کی جنوبی یوکرین کے دیہاتی علاقوں میں گولہ باری، 7 شہری ہلاک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے علاقے کھیرسن میں موجود دو دہات پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوئے ۔ اس حوالے سے یوکرینی وزیر داخلہ ایہور کلی مینکو […]

آئی ایل ٹی 20 ،شاہین شاہ ،ٹرافی ٹیم کے نام کرانے کیلئے پُرجوش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئی ایل ٹی 20 سیز ن 2 میں شامل ، ڈیزرٹ وائپرز سے 3 سالہ معاہدہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ آئی ایل ٹی میں بھرپور ایکشن میں ہونگے ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ […]

چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی ختم ،رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکر لیا گیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی ختم ہونے پر رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پہلے ہی اس بات کا اندیشہ تھا کہ انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا،اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھار ی نفری اور نیب ٹیم […]

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، اب سینیٹر نہیں رہے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) استعفیٰ منظور ،نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ، اب سینیٹر نہیں رہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کر لیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ان کی […]

جشن آزادی پر گوگل کے ایک تیر سے دوشکار

واشنگٹن(نیوز ڈسک) جشن آزادی پر گوگل کے ایک تیر سے دوشکار،ڈوڈل کو قومی پرچم کے رنگ اور ڈولفن بھولن سے سجا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر گوگل نے اپنے ڈوڈل کو بھی تبدیل کرنے کا بالکل منفرد انداز اپنایا ایک طرف تو گوگل کو قومی پرچم کا رنگ […]

اداکارہ نورسے کس نے شادی کروائی، عون چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے بتادیا کہ کس نے نور کی ان سے شادی کروائی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر عون چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنی کزن جبکہ دوسری شادی اپنی مرضی سے اداکارہ نور […]