روسی فورسز کی یوکرینی دیہاتوں پر گولہ باری، 7 شہری ہلاک

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی سیکیورٹی فورسز کی جنوبی یوکرین کے دیہاتی علاقوں میں گولہ باری، 7 شہری ہلاک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے علاقے کھیرسن میں موجود دو دہات پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک ہوئے ۔ اس حوالے سے یوکرینی وزیر داخلہ ایہور کلی مینکو نے کہا کہ گولہ باری کی وجہ سے 23 دن کے بچے سمیت 7 شہری ہلاک ہوئے ، ایک ہی گھر سے 2 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔