آئی ایل ٹی 20 ،شاہین شاہ ،ٹرافی ٹیم کے نام کرانے کیلئے پُرجوش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئی ایل ٹی 20 سیز ن 2 میں شامل ، ڈیزرٹ وائپرز سے 3 سالہ معاہدہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ آئی ایل ٹی میں بھرپور ایکشن میں ہونگے ۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر خوشی ہوئی، یو اے ای میں بہت پاکستانی ہیں،یہاں اچھی سپورٹ ملے گی، واضح رہے کے پہلے سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز رنر اپ ٹیم تھی۔ شاہین شاہ آفریدی اس بار ٹرافی ٹیم کے نام کرانے کے لیے پُرجوش۔