اہم خبریں

بجلی کی فروخت تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا […]

صدرمملکت عارف علوی کی صدارت میں 199 قانون پاس،پانچ بل زیر غور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عہدہ صدارت میں اب تک 199 قانون پاس کئے جاچکے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ صدر مملکت کے پاس 5 بل ابھی زیر غور ہیں،صدر مملکت کے پاس ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2023 بھی موجود ہے۔

مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا،جہانگیر ترین

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے، مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا،پیر کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ ہمارا […]

سانحہ جڑانوالہ،پی پی رہنماءرحمن ملک مرحوم کے صاحبزادوں کا مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم سینیٹر اے رحمان ملک کے صاحبزادوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک کا مسیحی برادری سےاظہاریکجہتی، گرجاگھروں کا دورہ،علی رحمان ملک اور عمررحمان ملک نے آج اسلام آباد میں دو گرجا گھروں کا دورہ کیا اور جڑانوالہ فیصل آبادمیں ہونیوالے المناک واقعے پرمسیحی […]

دوسراماڑی پیٹرولیم آزادی کپ پاکستان واپڈانے جیت لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دوسرے ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ کا ٹائٹل پاکستان واپڈانے اپنے نام کر لیا،پاکستان ماڑی پیٹرولیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکت کا سامنا، فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب کا بھی انعقادکیا گیا،پاکستان واپڈا کو ونر ٹرافی اور بیس لاکھ روپے نقد انعام جبکہ پاکستان […]

انتہا پسندی کا کسی مذہب زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا کسی مذہب زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں نفرت پر مبنی سانحہ پر دکھی ہوں، ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،جڑانوالہ کے چرچ میں خطاب کرتے ہوئے انوار الحق نے کہا کہ وہ معاشرہ ہمیشہ […]

صمصام بخاری بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیرکو استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کے ہمراہ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر صمصام بخاری نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتاہوں۔

جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے، محسن نقوی

جڑانوالہ(نیوزڈیسک)نگراںوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان کوحراست میں لیاجاچکا ہے،پیر کوجڑانوالہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے،یہ ہمارا وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے ان کو امدادی چیک ضرور ملے گا۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم […]

آئی جی سندھ رفعت مختار کا تعارفی اجلاس، 6 سینئر افسران کی عدم شرکت

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ تعینات کئے گئے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کے اعزاز میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تاہم 6 سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔آئی جی سندھ رفعت مختار کوپولیس ہیڈ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم اس موقع پر […]

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا

اٹک(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔جیل ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانادیاجارہا ہے، روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ بھی دیا جا رہا ہے،بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت دے دی گئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ […]