اہم خبریں

چیئر لفٹ میں پھنسا تیسرا بچہ بھی بے ہوش ہوگیا، عینی شاہد

بٹ گرام(نیوزڈیسک)بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ میں پھنسا تیسرا بچہ بھی بے ہوش ہوگیاہے۔عینی شاہد نور الہادی نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ 8 افراد کے چیئرلفٹ میں پھنسنے کا واقعہ صبح 8:30 بجے پیش آیا،ابھی تک بچے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1901 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3944 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی […]

فنڈز کی کمی، پشا ور میں صحت کارڈ پر نیا داخلہ بند کردیاگیا

پشاور (اے بی این نیوز     )فنڈز کی کمی، پشا ور میں صحت کارڈ پر نیا داخلہ بند کردیاگیا، نو ٹی فکیشن جاری،، نجی کمپنی نے صحت کارڈ پر علاج کرنے والے تمام ہسپتالوں کو اگاہ کردیا، نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے پینل میں مزید نئے مریضوں کو شامل نہ کیا جائے ،، نجی کمپنی […]

یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )یونان کشتی حادثہ کی حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی،خاندانوں اور رشتہ داروں کی معلومات پر147 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی کر دی گئی،واقعے کے بعد 163 مقدمات درج ہوئے،3 انکوائریاں مکمل کی گئیں،،کریک ڈاؤن کے دوران 36 انسانی ا سمگلرز کو گرفتار کیا گیا، 32 بیرون ملک ہیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکی ہدایت پر تقرر اور تبادلوں کے آرڈرز منسوخ

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی ہدایت پر تقرر اور تبادلوں کے آرڈرز منسوخ کردیئے گئے ،منگل کو اپنے حکمنامے میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کہاکہ محکمہ آبپاشی کے گزشتہ روز 21 اگست 2023 کو جاری ہونے والا حکم نامہ منسوخ کیا گیا ہے ۔

مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )مریم نواز کو شوگر ملز کیس میں سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی،، نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔نیب کی […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتکاروں کے ویزوں کا تبادلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتکاروں کے ویزوں کا تبادلہ،دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو دو طرفہ سفارتی ویزے جاری کردئے، پاکستان کی ایک افسر کو بھارت کا سفارتی ویزا جاری کیا گیا جبکہ بھارت کے پانچ افسران کو پاکستان کے سفارتی ویز ے جاری کیے گئے۔۔گیتیکا سری […]

پانی کے اضافی بلوں پر بڑا ریلیف دے دیا گیا

راوالپنڈی ( اے بی این نیوز        )پنجاب حکومت نے 3 سے 5 مرلے پانی اضافی بلوں پر بڑا ریلیف دے دیاایم ڈی واسا سے حنیف عباسی کی شہریوں کے وفد کے ہمراہ ملاقات میں معاملے کی نشادہی کی گئیتین مرلے کے گھریلوں صارفین کا اضافی بل 718 روپے سے کم کر 342 روپے ماہانہ کر دی گئی […]

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافےسے قومی خزانےکو 220 ارب آمدن متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے حکومت کے تمباکو پر ٹیکس بڑھانےکےاقدام کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کہا ہے کہ رواں سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی(ایف ای ڈی) میں اضافےکے نتیجے میں قومی خزانےکو تقریباً 220 ارب کی آمدنی ہوگی،اس حوالے سے ایک بیان میںماہرصحت نےملک عمران احمد نےکہا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافے کے نتیجے میں […]

عدالت سے ایمان مزاری کی ضمانت ، علی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی عدالت نے سماجی رہنماوخاتون وکیل ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان […]