سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کل ،سری لنکا، بنگلادیش آمنے سامنے

کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیا کپ 2023ء کے سپر فور مرحلے کے سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے میچز کا آغاز کل سے ہوگا۔سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
نگراں حکومت کا گیس قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہاہے کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ سود ملا کر 2700 ارب ہو گیا ہے، گیس کی قیمتیں فریز ہیں جس کی وجہ سے سالانہ 350 ارب کا نقصان ہو رہا ہے، ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔جمعہ کوایک گفتگومیں وزیر توانائی نے کہا […]
لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا۔آٹا ڈیلرز کے مطابق فلور ملز مالکان نے قیمتیں بڑھائی ہیں، 20 روپے اضافے کے بعد 10 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت ایک ہزار 420 روپے اور 40 روپے اضافے کے بعد 20 کلو آٹے […]
میاں نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی

لندن(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔نواز شریف نے جمعے کو پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں پہلی مرتبہ گفتگو کی۔ پارٹی میٹنگ میں شہباز شریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ […]
چترال حملہ افغان حکومت کی آشیرباد سے نہیں ہوا، نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کی جانب سےچترال میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی آشیرباد افغانستان کی طالبان حکومت نے نہیں دی تھی۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے برکس میں شمولیت پر کوششیں شروع […]
ڈالر 300سے اوپر نہیں جائیگا،کامران ٹیسوری

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈالر 300 روپے سے اوپر نہیں جائے گا، سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا۔جمعہ کو کراچی میں تاجر و کاروباری برادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو […]
مہنگائی کے خلاف عوام سے اظہار یکجہتی، کل صوبہ بھر کی بار کونسل میں کل ہڑتال کی جائے گی

لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب بار کونسل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی بار کونسل میں کل ہڑتال کی جائے گئی ،عوام سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار یک جہتی کے لیے ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا صوبہ بھر کی ایسوسی ایشنز اور ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے عہدیداران احتجاج کریں گےاحتجاج کے […]
تھری ڈی سینما مری کے سیاحتی مقام میں بہترین تفریح مہیا کرے گا، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب

مری ( اے بی این نیوز )سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک کی آرٹس کونسل مری میں آمد،انہوں نے تھری ڈی سنی کوہسار سینما اور میوزیم و آرٹ گیلری کا افتتاح کیا،ڈی جی پنجاب کونسلز آف آرٹس ڈاکٹر سید بلال حیدر، ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹس کونسل وقار احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور […]
افغان سفارتخانے کے سربراہ کی دفتر خارجہ طلبی،چترال واقعے پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے چترال واقعے پر افغانستان سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ افغان سفارتخانے کے سربراہ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
سواں گارڈن اسلام آباد کے پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سواں گارڈن اسلام آباد ایک پلازے میں آگ لگ گئی،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا،ریسکیو فائر ٹینڈرز، ریسکیو فائر فائٹرز موقعہ پر موجود، فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،آگ کیوں لگی اس کی وجوہات کا […]