اہم خبریں

خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ،نجکاری پر کام کرنا ،ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ، گردشی قرض کم کرنا ہے،، نگران وزرا کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ، وزیراطلاعات مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ ڈالر سمگلنگ ،چینی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ […]

کراچی میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے تین افرادجاں بحق

کراچی(نیوزڈیسک) بلدیہ ٹاؤں میں نیول گیٹ کے قریب نجی سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق مرد اور خاتون کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔ فائرنگ کے بعد تین سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا،پولیس کو […]

چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کا ساتھی تھا،پرویز خٹک

مانسہرہ(نیوزڈیسک)سربراہ تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا۔جمعہ کومانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ […]

الیکشن کا بگل بج چکا،ن لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے،چوہدری تنویر

لندن(نیوزڈیسک)لیگی رہنماچوہدری تنویر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ملک کا بیڑا غرق کرنے میں اہم کردار ہے۔جمعہ کو لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار کے دور میں اربوں روپے جمع ہوئے، اس کا حساب لینے کی […]

شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر ، طبی معائنہ کے بعد تصدیق کر دی گئی

لندن (  اے بی این نیوز      )شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر ، طبی معائنہ کے بعد کینسر سپیشلسٹ کی تصدیق ،سابق وزیر اعظم نے 2 ہفتہ قبل لندن پہنچنے کے فورا ًبعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے،شہباز شریف کو سال 2000 میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

عام انتخابات سے کوئی گھبراہٹ نہیں، رانا ثناء

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ( ن) لیگ کو فروری میں عام انتخابات سے کوئی گھبراہٹ نہیں ،جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ الیکشن فروری میں ہوں گے اور نواز شریف مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

کینیڈا میں شازیہ منظور کو کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازدیاگیا

اوٹاوا(نیوزڈیسک) گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا کے کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتِ کینیڈا کی طرف سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کو ایک تقریب میں کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر شازیہ منظور نے کہا کہ پاکستان کے لئے دِل جان سب […]

سعودی عرب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار،بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی

ریاض (  اے بی این نیوز     )سعودی عرب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت قرار، آئی ایم ایف کے مطابق سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ، 2023 کے دوران تیل کے علاوہ معیشت میں 4اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا،آئی ایم ایف نے وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کی تکمیل کیلئے حکومتی […]

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پرضمنی الیکشن کل ہوگا

گلگت ( اے بی این نیوز    )سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشیدکی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پرضمنی الیکشن کل ہوگا،جی بی ایل اے تیرہ استورمیں 33ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے،پی ٹی آئی کے خورشیداحمد،ن لیگ کے فرمان علی اورپی پی کے عبدالحمید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے، محمد رضوان

کولمبو(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ فخر زمان پلیئر آف […]