مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، وفاقی کابینہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر اعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا جلاس ہوا، اجلاس میں فلسطین مسئلے پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کیا جائے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ پراسرائیلی بمباری کو فوری طورپر بند کیاجائے، کابینہ اجلاس کے […]
غزہ کے فلسطینیوں نے غلامی مسترد کردی،امیرجماعت اسلامی

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ غزہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے، فلسطینیوں نے نے غلامی مسترد کر دی، ہمیں غیرت، بہادری اور جرات کے ساتھ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ عرب ممالک نے امریکا کی طرف دیکھنے کی بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے۔ یہ بہترین لمحہ مسلمانوں […]
چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرکیس میں فردجرم عائدکرنے کاحکم چیلنج کردیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرکیس میں فردجرم عائدکرنے کاحکم چیلنج کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ سے خصوصی عدالت کے 9اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا،کہا ٹرائل کورٹ نے لکھا کیس کی نقول وصول کر لیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کابھی انتظار نہیں کیاگیا۔
توہین کیس میں الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کاعندیہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز )توہین کیس میں الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کاعندیہ،چیئرمین پی ٹی آئی پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب آپ پروڈکشن آرڈر کاکہہ رہے ہیں،ممبرالیکشن کمیشن کا وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ،کہا آپ شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرائیں ہم پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں،آپ […]
لاہورکے تاجروں نے بدھ کی چھٹی مسترد کر دی

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کی انجمن تاجران نے بدھ کی جبراً چھٹی سے متعلق کمشنر لاہور کافیصلہ مستردکردیا،بدھ کو انجمن تاجران کے رہنما میاں وقار نے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں، بدھ کی چھٹی کا فیصلہ کرنے سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد […]
ایف بی آر نے نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز )دس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات شروع،ایف بی آر نے نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے ریجنل ٹیکس دفاتر کو ٹاسک سونپ دیا ،ہدف پورا کرنے کیلئے آر ٹی اوز کے افسران کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی،افسران کو زیرالتوا کیسز نمٹا کر نئے ٹیکس گزار […]
اینٹی کرپشن کورٹ نے خاور مانیکا اوران کے صاحبزادے کی درخواستِ ضمانت خارج کردی

سرگودھا(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن کورٹ کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی گئی۔ خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری بھی پیش نہ ہونے پر خارج کر دی گئی۔خاور مانیکا 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد جیل میں […]
نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز میں شرکت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز میں شرکت،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی مراکش میں سائیڈ لائن ملاقاتیں، مرکزی بینک مراکش کے گورنر سے ملاقات میں عالمی مالیاتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،معاشی صورتحال […]
قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت، پی او آر یا اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں قیام کر سکتے ہیں،نوٹیفکیشن جاری، متعلقہ اداروں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی ٹیم بھارت کو زیر کرنے کیلئے تیار،حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی

احمدآباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئی۔بدھ کو قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباددکن سے احمد آباد پہنچی،پاکستانی کرکٹ ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ کل اور پرسوں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا اگلامیچ بھارت کے ساتھ 14 اکتوبر کو کھیلے گی ۔