لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ غزہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے، فلسطینیوں نے نے غلامی مسترد کر دی، ہمیں غیرت، بہادری اور جرات کے ساتھ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ عرب ممالک نے امریکا کی طرف دیکھنے کی بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے۔ یہ بہترین لمحہ مسلمانوں کے ہاتھ آیا ہے۔ سعودی عرب کو سپورٹ کرتا ہوں کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کیے۔ بدھ کوامیر جماعت اسلامی نے ان خیالات کا اظہار منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ٹینکوں سے چڑھائی کرنے والے اسرائیل کا ساتھ دیتا رہا۔ اس وقت غزہ کے مسلمان امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا خیال تھا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس ہوگا۔ لیکن افسوس ہے کہ او آئی سی کا اجلاس نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا پراسیس شروع کیا ہے وہ ختم کریں۔















