اہم خبریں

امریکہ ایران امن معاہدہ،ایرانی ریال کی قیمت میں دگنا اضافہ

کراچی (اے بی این نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے بعد قیمت میں دگنا اضافہ ہوگیا۔

کرنسی مارکیٹ ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے بعد گزشتہ پانچ روز کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے ایرانی ریال کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔

ایرانی ریال کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 100 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اس حوالے سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے چیئرمین ملک بوستان نےقومی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران پاکستانیوں نے تقریباً 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے ہیں، جن میں بڑی تعداد متوسط آمدنی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خریداری میں اس تیزی کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق 1 کروڑ ایرانی ریال، جو پہلے تقریباً 2 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب تھے، اب تقریباً 4 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ معاہدے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں اور کرنسی ٹریڈرز میں قیاس آرائیوں کا رجحان بڑھا، جس سے ریال کی طلب میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں