لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کی انجمن تاجران نے بدھ کی جبراً چھٹی سے متعلق کمشنر لاہور کافیصلہ مستردکردیا،بدھ کو انجمن تاجران کے رہنما میاں وقار نے دیگر عہدے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں، بدھ کی چھٹی کا فیصلہ کرنے سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حقیقی تاجروں، لاہور چیمبر کو آن بورڈ لے کر ان کی تجاویز لی جائیں، کمشنر نے اجلاس میں جن تاجروں کو بلایا وہ من پسند تاجر تھے، بدھ کو ہی اسموگ زیادہ کیوں ہوتی ہے، ہم بدھ کی چھٹی کو مسترد کرتے ہیں۔















