اہم خبریں

توہین کیس میں الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کاعندیہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )توہین کیس میں الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کاعندیہ،چیئرمین پی ٹی آئی پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب آپ پروڈکشن آرڈر کاکہہ رہے ہیں،ممبرالیکشن کمیشن کا وکیل شعیب شاہین سے مکالمہ،کہا آپ شوکاز نوٹس کاجواب جمع کرائیں ہم پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں،آپ یہ تو نہیں چاہتے کہ ہم ان کے پاس چلے جائیں،وکیل شعیب شاہین نے کہا آپ صرف پروڈکشن آرڈر جاری کردیں تاکہ وہ جیل سے تو باہر آئیں، توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے،اسد عمر نے بھی پیش ہوکربیماری کاعذر پیش کردیا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاوکیل کے مطابق 24اکتوبر تک فواد چوہدری کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی،آپ بھی آجانااسی بہانے ملاقات ہوجائے گی،الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائدکرنے کے کیس کی سماعت24اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں