اقتصادی تعاون تنظیم کاجلاس کل تاشقندمیں ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقتصادی تعاون تنظیم کا16واں سربراہی اجلاس کل سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقندمیں ہوگا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم ای سی او وژن2025کے حوالے سے پاکستان کاموقف پیش کریں گے،ایس سی اوکے تحت مختلف جاری پروگراموں اورمنصوبوں کی پیشرفت کابھی جائزہ لیاجائے گا۔
قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عمر قید

راولپنڈی(نیوزڈیسک) قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی۔منگل کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔
اوآئی سی یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے آگے آئے،مشعال حسین ملک

جدہ(نیوزڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے او آئی سی کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے بھارت میں قید شوہر یاسین ملک کی زندگی اور تمام مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے، ہندوتوا کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی جا […]
ن لیگ اور ایم کیو ایم پیر بھائی ہیں، سعید غنی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پیر بھائی ہیں، ان کا اتحاد پرانا ہے۔پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے والے پی پی پی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ پنجاب میں اور متحدہ کراچی میں […]
’’اسلام میں خواتین حیثیت اوربااختیاریت‘‘بارے کانفرنس کاآغاز

جدہ(نیوزڈیسک)اوآئی سی اورمملکت سعودی عرب کے زیراہتمام مشترکہ طور پر’’اسلام میں خواتین حیثیت اوربااختیاریت‘‘کےموضوع پر کانفرنس آج جدہ میں شروع ہوگئی۔ انسانی حقوق اورخواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعل حسین ملک پاکستانی وفد کی قیادت کررہی ہیں۔کانفرنس میں ان کے ہمراہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن(این […]
بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان کا دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان نے دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت نےسعودی عرب اوریواےای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے ، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی […]
سموگ ، پنجاب میں جمعرات سے اتوارتک چھٹی کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث چارتعطیلا ت کااعلان کردیا،جمعرات سے لیکراتوار تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلہ فضائی آلودگی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ پابندی کااطلاق پنجاب کے 11اضلاع میں ہوگا،پابند ی کااطلاق ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ اورننکانہ میں ہوگاپابندی کااطلاق ضلع گوجرانوالہ ،گجرات […]
سوناسستا، فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار […]
ماہرین صحت کا تمباکومصنوعات پر ہیلتھ وارننگ کا سائز بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے حکومت پاکستان سے تمباکو کی مصنوعات پر گرافک ہیلتھ وارننگ کے سائز کو کم از کم 85 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ وارننگ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے اور صحت سے متعلقہ خطرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہیلتھ وارننگ کے […]
غزہ جنگ،عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،طاہراشرفی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان علماکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت اور انسانیت کا مسئلہ ہے،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ غزہ میں اب تک 10 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں،فلسطین کے معاملے پر ریاست پاکستان کا وہی موقف ہے جو قائداعظم کا موقف ہے،طاہراشرفی نے […]