حساس ادارے کے شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حساس ادارے کے شہید افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،ڈائریکٹر نوید صادق شہید، انسپکٹر ناصر عباس شہید کی نماز جنازہ ملتان، خانیوال اور لاہور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سول ملٹری حکام اور شہداء کے لواحقین کی شر کت ،گذشتہ روز خانیوال میں فرض کی ادائیگی کے […]
حکومت تین کروڑ تیس لاکھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مربوط اقدامات اٹھا رہی ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے پاکستان ہیومینٹیرین فورم (پی ایچ ایف) کے پینل پر بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (INGOs) کے کنٹری ڈائریکٹرز کے وفد سے ملاقات کی جس میں آئندہ نو جنوری کو جینوا میں بین الاقوامی کانفرنس کے لیے مشاورت کی گئی۔ وفد سے گفتگو کرتے […]
ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے8 رکنی کمیٹی قائم،مراسلہ جاری کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے بڑے ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کےلیے ڈی جی سول ایوی ایشن 8 رکنی کمیٹی کے قیام کا مراسلہ جاری کردیا ،ڈائریکٹر کاٹی سمیرسعید کی سربراہی میں کمیٹی کےقیام کامراسلہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) کے دستخط سے جاری کیا گیا۔مراسلے میں کمیٹی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی […]
ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے کی خواہش پوری ہوگئی، سعود شکیل

کراچی(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نوجوان بیٹر سعودشکیل نے کہا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے کی خواہش پوری ہوئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر ساتھی سرفراز احمد نے بہت مدد کی […]
1947 سے ابتک صدور و وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لیے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قیام پاکستان سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لیے؟ حکومت بتائے گی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں جواب دینے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 26 دسمبر کی سماعت کا […]
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسہ مہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے میں تاخیر سے قرض پروگرام کی عدم بحالی کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔کاروباری دورانیے کے دوران طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28 پیسے کے اضافے سے 227.21 روپے کی سطح پر بھی آگئی تاہم اختتامی […]
سونا900روپے فی تولہ مہنگا،قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار […]
ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں، اسٹریٹجک ذخائر تسلی بخش ہیں: طارق بشیر چیمہ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں اور سٹریٹجک ذخائر تسلی بخش ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو تجویز کریں گے کہ اسلام آباد […]
متعددیورپی ممالک کا موسم بدل گیا، موسم سرما میں گرمی آگئی

برسلز(نیوزڈیسک)متعدد یورپی ممالک میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک میں جنوری کی نسبت درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔درجہ حرارت کی شرح عام موسم کی نسبت 10 فیصد زائد ہے۔اتوار کو وارسا میں درجہ حرارت 18.9، بلباؤ میں 25.1 سینٹی گریڈ ہوگیا تھا۔ہالینڈ، لتھونیا، پولینڈ، […]
یوکرائن سے جنگ،پیوٹن نے روسی سنیما گھروں کو ’’حب الوطنی‘‘ پر مبنی فلموں کی نمائش کا حکم دیدیا

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزارتِ ثقافت کو سنیما گھروں میں’’حب الوطنی‘‘ پر مبنی فلموں کی نمائش کا حکم دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے حکم کے بعد روسی سنیما گھروں میں یوکرین کے خلاف جنگ کے بارے میں فلمیں جسے روسی حکّام ’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘ کہتے ہیں، روس […]