اہم خبریں

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسہ مہنگا،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے میں تاخیر سے قرض پروگرام کی عدم بحالی کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔کاروباری دورانیے کے دوران طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28 پیسے کے اضافے سے 227.21 روپے کی سطح پر بھی آگئی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف ایک پیسے کے اضافے سے 226.94روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 236روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں