Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

متعددیورپی ممالک کا موسم بدل گیا، موسم سرما میں گرمی آگئی

برسلز(نیوزڈیسک)متعدد یورپی ممالک میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک میں جنوری کی نسبت درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔درجہ حرارت کی شرح عام موسم کی نسبت 10 فیصد زائد ہے۔اتوار کو وارسا میں درجہ حرارت 18.9، بلباؤ میں 25.1 سینٹی گریڈ ہوگیا تھا۔ہالینڈ، لتھونیا، پولینڈ، چیک ری پبلک، ڈنمارک اور بیلاروس میں جنوری میں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا۔جرمنی، فرانس اور یوکرین میں بھی جنوری میں گرمی کے رکارڈ ٹوٹ گئے ۔