حکومت بحرانوں پرقابوپانے کیلئے جنگی بنیادوں پرکوشاں ہے،وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرخان

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی منصوبوں کی تکمیل اور ملکی تعمیروترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے، عوام دشمن جماعت کی چار سالہ مجرمانہ غفلت کی وجہ […]
آسٹریلین اوپن ٹینس، کورونا متاثر کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل قرار

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔کورونا 19 کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جن افراد کی طبیعت خراب ہو گی انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی […]
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 256 رنز کاہدف دیدیا

کراچی (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم) کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ […]
ان شاءالله کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(نامہ نگار ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی اکانومی کی حالت انتہائی خطرے کی گھنٹی ہے،۔ایسے وقت میں انا کو چھوڑ کر ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے وفاق کی زیادہ ذمہ داری ہے سیاسی اختلاف سے ہٹ کر ملکی بہتری کا سوچیں پاکستان […]
امریکی کمپنی نے روبوٹ وکیل تیار کرلئے،عدالت میں انسان کا دفاع کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ایک روبوٹ وکیل کی حیثیت سے عدالت میں کیس لڑنے والا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فروری 2023 میں ایک امریکی عدالت میں ڈو ناٹ پے آرٹی فیشل انٹیلی جنس نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈیجیٹل وکیل پارکنگ ٹکٹ کے کیس میں ایک […]
پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پرلوگ مایوس ہورہے ہیں، وزیر دفاع

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی،عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پرلوگ مایوس ہورہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو پنجا ب اسمبلی کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی […]
سونافی تولہ 1200روپے سستا، ایک لاکھ 58ہزار693روپے کا ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1871 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں ملکی سطح پر فی […]
شہباز شریف کی کوششوں کے نتیجے میں سیلاب متاثرین کیلئے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

جنیوا( وقائع نگار)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء جنیواوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کیلئے بین الاقوامی سطح پر کوششیں رنگ لے آئیںوزیرِ اعظم کی قیادت میں حکومتی وفد کی بڑی کامیابی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا اعلا ن […]
نئی پارٹی بنانے کی تردید، عمران خان سے اختلاف اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے نہیں، چوہدری سرور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)علیم خان اور ترین گروپ کے بعد سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں سیاستدان ذاتی مفادات بعد میں اور قومی مفاد پہلےدیکھتے ہیں لیکن ہم بلیم گیم سے نہیں نکلتے، میں نے اخبارات اور ٹی وی […]
شاہین کی وقار یونس سے ملاقات، بولنگ میں ردھم کیلئے ٹپس لیں

کراچی(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران سابق فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات کی۔شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کے لیے وقار یونس سے ٹپس لیں۔وقار یونس نے شاہین آفریدی کو ری ہیب میں بہتری کی بھی ٹپس دیں۔شاہین […]