اہم خبریں

آسٹریلین اوپن ٹینس، کورونا متاثر کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل قرار

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔کورونا 19 کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جن افراد کی طبیعت خراب ہو گی انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا مثبت ہونے کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، کھلاڑی اگر بہتر محسوس کرتے ہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ کورونا 19 کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جن افراد کی طبیعت خراب ہو گی انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں اور 1200 اسٹاف کو واضح کر دیا ہے کہ اگر طبیعت خراب ہے تو گھر رہیں، اس وقت ہمارے لیے صورتحال معمول کے مطابق ہے، یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کورونا مثبت کے بارے میں بتائیں۔

متعلقہ خبریں