اہم خبریں

ان شاءالله کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد(نامہ نگار ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی اکانومی کی حالت انتہائی خطرے کی گھنٹی ہے،۔ایسے وقت میں انا کو چھوڑ کر ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے وفاق کی زیادہ ذمہ داری ہے سیاسی اختلاف سے ہٹ کر ملکی بہتری کا سوچیں پاکستان اک نظریے پر معرض وجود میں آیا فارن ریزرو الارمنگ سچویشن ہے سرکولر ڈٹ انتہائی خطرناک حالت ہے افغان قوم نے کئی دہائیاں جنگ دیکھی انکا طعنہ پازیٹو لینا چاہیے، انکی تنبیہ ہماری بہتری کے لیے ہوہماری قوم محنتی ہے، ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں ،پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے روزگاری جیسے چیلنجز ہیں ہم نے اک ڈائریکشن رکھی یے پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں، پبلک سیکٹر سے بہتری لانا ممکن ہے آزاد کشمیر میں ٹیکس فائلر نہیں بڑھ رہے تھے ہم پانچ ہزار ٹیکس فائلر سے اٹھتیس ہزار پر لے آئے، ریاست کا ٹیکس نظام پورے ملک کے لیے مثالی ہوگا، آزاد کشمیر پاکستان کی اہم ریاست ہےآئی ٹی بزنس پر کم ٹیکس، اور سہولیات دیں گے ،کشمیری انڈسٹری پر کام جاری ہے کشمیری شالیں، لکڑی کے کام کی بنی مصنوعات انڈسٹری میں شامل کررہے ہیں آٹے پر بارہ ارب سے زائد پر سبسڈی دے چکے ہیں آزاد کشمیر کے عوام سیاسی اختلاف انتشار پھیلانے والوں کو مسترد کرچکی ہے، ریاست میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ان شاءالله کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔

متعلقہ خبریں