کم دھاتوں والے ستاروں کے قریب سیاروں میں زندگی کی موجودگی کے آثار ممکن ہیں، نیا مفروضہ سامنے آگیا

برلن (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے کم دھاتوں والے ستاروں کے قریب سیاروں میں زندگی کی موجودگی کے آثار ممکن ہیں ۔تفصیلات کےمطابق بڑی مقدار میں الٹرا وائلٹ شعاؤں کی موجودگی جانداروں کے ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔زمین کے ماحول میں آکسیجن کی موجودگی اور اوزون تہہ سیارے کو سورج سے آنے والی نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچاتی ہے،کائنات کی ارتقاء کے دوران وجود میں آنے والے نئے ستارے دھاتوں سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے حیاتیات کو شدید الٹرا وائلٹ شعاؤں کا سامنا ہوتا ہے، نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ سیارے جو ایسے ستاروں کے گرد ہوتے ہیں جن میں دھاتیں کم ہوتی ہیں وہ زندگی کی تلاش کیلئےبہترین ہدف ہوتے ہیں،زمین نما فرضی سیاروں کے ماحول کے نمونے بنائے جن کے مرکزی ستاروں میں دھات کی مقدار مختلف نوعیت کی تھی۔