کراچی( نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں امداد نہیں قرضے دیے گئے، قوم کو ان معاہدوں کی شرائط سے آگاہ کیا جائے، حکمرانوں کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور مزید قرضے ہیں۔ کراچی بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، جنہوں نے شہر تباہ کیا ان کو کراچی کے عوام پہچان چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اکھٹی رہے یا الگ، بلدیاتی انتخابات میں شکست سے نہیں بچ سکتی۔















