اسلام آباد (اے بی این نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع، بانی چیئرمین این اے 89 میانوالی سے الیکشن لڑیں گے،، شاہ محمودقریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا،قریشی خاندان کی لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ میں درخواست دائر،موقف اختیار کیا ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے، حلقہ این اے 148 ملتان اور این اے 150 کیلئے الیکشن پراسیس میں تحفظ فراہم کیاجائے،کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کیلئے کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔















