اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں اپنے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرلئے ہیں، وکیل بانی پی ٹی آئی رائے محمد علی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی انکی لیگل ٹیم اڈیالہ جیل لیکر گئی تھی،بانی پی ٹی آئی نے میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا اعلان کیا ہے،اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کاغذات نامزدگی چھینے اور 7گھنٹے تک جیل کے اندر روکے رکھا،سات گھنٹے بعد بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی ہمارے حوالے کئے گئے۔















