اہم خبریں

پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دئیے،فوادچوہدری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ پر ن لیگ کی حکمت عملی کیسے ناکام ہوئی؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی،گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو خط لکھ کر عبوری حکومت بنانے کا کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی، مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کیلئے حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکر کو بھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفے قبول کریں۔

متعلقہ خبریں