اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن سے دور کیا جا رہا ہے، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن پلس ہے۔ہمارا قانونی حق ہے کہ آزادی کے ساتھ الیکشن لڑیں۔جمعرات کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات آ رہی ہیں۔















