اہم خبریں

وزیرٹیکنالوجی عمر سیف کاایف ڈبلیو اوکے ہیڈکوارٹرکادورہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ان سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل عبدالسمیع، چیف ایگزیکٹیو ون نیٹ ورک آصف صدیقی نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف کو ایف ڈبلیو او کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ مختلف محکموں کے آپس میں منسلک ہونے سے ایمرجنسی میں ریسپانس ٹائم مزید کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں