اہم خبریں

وزیراعظم کمیٹی کی بلوچ مظاہرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کمیٹی کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ، جس میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے بلوچ یکجیتی کمیٹی کی خواتین شرکاء سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کمیٹی نے ان کی شکایات سنی ، تمام قانونی اور منصفانہ مسائل و خدشات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔پانچ رکنی وزیر اعظم کمیٹی میں وفاقی وزرا فواد حسن فواد، مرتضیٰ سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔وفاقی وزرا انیق احمد ، جمال شاہ اور چیف کمشنر آئی سی ٹی کیپٹن (ر) انور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں