اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرمملکت انسان حقوق مشعال ملک نے نقصان دہ میٹھے مشروبات پرٹیکسز میں اضافے کامطالبہ کردیا،جمعرات کو ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ صحت انسان کا بنیادی انسانی حق ہے۔ اپنے عوام کو یہ حق دینا حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے۔ان کا کہناتھا کہ خوراک سے متعلق غیر متعدی امراض پاکستان کے لوگوں کی اموات، بیماریوں اور مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا کے تجربات سے سیکھتے ہوئے میٹھے مشروبات جیسی غیر صحت بخش خوراک کو کم کرنے کے لیے ان پر زیادہ ٹیکس عائدکرنا چاہیے تاکہ معاشرہ صحت مند ہو۔















