لاہور(نیوزڈیسک)تحقیقاتی اداروں نے علاقے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کی 2 سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق چیف جسٹس کی بہو دھماکے سے 15سیکنڈ پہلے متاثرہ گاڑی کے قریب سے گزری تھی، ثاقب نثار اسی کار پر چند منٹ پہلے ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد گھر پہنچے تھے۔















