اہم خبریں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت بڑھانے پربھی غورکیاجارہاہے ،،،جے یوآئی ف اورایم کیوایم کے بعدن لیگ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے مزید 2 دن کی مہلت مانگ لی،اسحاق ڈارکا الیکشن کمیشن کو مراسلہ ،کہا بہت سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،،الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کئے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے صرف 3 دن دئے گئے ہیں جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 7 دن مختص ہیں، کاغذات جمع کراتے وقت اس کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں ،،دستاویزات مکمل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ،،لہذا تاریخ میں دو دن کی توسیع کی جائے ۔

متعلقہ خبریں