اہم خبریں

استحکام پاکستان پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی ممبران کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی ہدایت کردی۔بدھ کو جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام اراکین ہر حلقے میں نامزدگی کے کاغذات فوری طور پر حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدوار درخواستیں جمع کروائیں، ملک بھر میں ہر حلقے کے لیے ممکنہ امیدواران فوری کاغذات حاصل اور جمع کرائیں۔انہوں نے کہاکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے خواتین کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائی جائے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

متعلقہ خبریں