لاہور ( اے بی این نیوز )مجھے ہٹانے کامقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، 4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں، یہ حادثے پہلے بھی کئی بار ہوئے، اب کس سے گلہ کریں،قائد ن لیگ نوازشریف کا لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب،کہا جعلی کیسز ختم ہوگئے، یہ کیسز بنانے کی کیا ضرورت تھی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے عمر بھر کیلئے نا اہل قرار دیا گیا، دنیا کے ممالک کی فہرست میں ہم آخر میں ہیں اس کے ذمے دار ہم خود ہیں
