اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تاحیات نااہلی کیس پرسماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 7رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ 2جنوری 2024کو کیس کی سماعت کرے گا،تاحیات نااہلی سے متعلق فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد پر اخبارات میں اشتہار جاری ، اشتہار کے متن میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 62ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا،عدالتی فیصلے کا اثر آئندہ عام انتخابات میں امیدواروں پر بھی ہو سکتا ہے، امیدوار چاہیں تو سپریم کورٹ میں اپنا جامع تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں















