اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کی گہماگہمی عروج پر،پہلا بڑا مقابلہ کنفرم ہو گیا، حلقہ این اے 194 لاڑکانہ پر بلاول بھٹو سے جے یو آئی کے راشد محمود سومرو مقابلہ کرینگے،مانسہرہ سے نوازشریف کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے،حلقہ این اے 190سے سابق وزیراعظم میاں محمد سومرواوراعجاز حسین نے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے، شیخ رشید ،راشد شفیق، چوہدری نثار،اجمل صابر ،انجینئرقمر اسلام اوردیگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،اسلام آباد کے تینوں حلقوں این سے 46 ، 47 اور 48 میں82 سے زائد فارم حاصل کرلئے گئے،راولپنڈی کے7 حلقوں کیلئے اب تک 150 سے زائد فارم جاری کئے جا چکے ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔















