اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی پاک حج موبائل ایپ لاؤنچ کردی گئی ، جس کے ساتھ ہی ملک کا حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا،وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی۔نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا۔ ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔















