اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کا ماحول بننا شروع،انتخابی ادارے نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کے احکامات جاری کردیئے،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرپنجاب حکومت کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں، کہا آئین و قانون کے تحت ڈپٹی کمشنرزغیر جانبداری کا مظاہرہ کریں،الیکشن کمیشن نے میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیوں پر وضاحت جاری کردی،کہا الیکشن ایکٹ 2017ء اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں،صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے،اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے















