لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو شاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔















