اہم خبریں

احدچیمہ معاملہ،الیکشن کمیشن نےکمزوری دکھائی،سینیٹرآصف کرمانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )سینیٹرآصف کرمانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کواحدچیمہ کیخلاف شکایت موصول ہوئی،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کودورکرنے کیلئے ایکشن لیا،احدچیمہ بڑے قابل بیوروکریٹ تھے،الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں کمزوری دکھائی،ہرسیاسی جماعت لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کررہی ہے،سیاسی جماعتوں کوالزامات کی سیاست سے بچناچاہیے،الیکشن کمیشن کاکام صاف وشفاف انتخابات کراناہے،کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن متنازع ہوجائیں،چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی توتحریک انصاف نے کی تھی، وہ اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے پاورپالیٹکس ہورہی ہے،سمجھ نہیں آرہاوکلانے کیوں تحریک شروع کردی،سانحہ9مئی کے واقعات میں ملوث عناصرکو سزاضرورملنی چاہیے،جولوگ9مئی واقعات میں ملوث نہیں انہیں انتخابات لڑنے کاحق ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں نے حساس فوجی تنصیبات پرحملہ کیا،میرے نزدیک9مئی واقعات پاکستان پرحملہ تھا،میں سروے پریقین نہیں رکھتاان میں کوئی حقیقت نہیں،8فروری کوعوام جسے منتخب کریں گے وہ اقتدارحاصل کرے گا ،الیکشن کمیشن کوخلاف آئین چیزپرایکشن ضرورلیناچاہیے،پاکستان میں مہنگائی اوربیروزگاری سب سے بڑے مسائل ہیں،نوازشریف کہتے ہیں تمام معاملات آئین وقانون کے مطابق چلنے چاہئیں،ہمارے پارلیمانی بورڈکے اجلاس میں تمام مسائل پربات ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں