اسلام آباد (اے بی این نیوز )عام انتخابات سےقبل پارلیمنٹرینزکے ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں کے بجٹ پربڑاکٹ لگانےکاپلان ،نگران حکومت کی پارلمینٹرینزکے ترقیاتی منصوبوں کیلئےفنڈزکےاجراپر پابندی لگانےکی تیاری،اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے اگلے 72گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہےپارلیمنٹرینزکی سکیموں کیلئے مزیدفنڈزکےاجرا کوروکنےکی تجویز کو فائنل کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق
پابندی کے اس اقدام سے29ارب روپےکے فنڈزجاری کرنےکاعمل رک جائےگا،آئی ایم ایف پروگرام کےتحت اخراجات میں کمی کےپلان پر عمل درآمدکررہےہیں،رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے90ارب12 کروڑروپے مختص کیے گئے،جولائی تانومبرپارلیمنٹرینز کی سکیموں کیلئے61ارب28کروڑ روپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی،ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں پر29ارب43کروڑ روپےکےاخراجات ہوچکے۔















