لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب میں عمر ایوب کیخلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج،صوبائی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے تمام صوبوں سے رپورٹس آچکی ہیں ،مناسب آرڈر پاس کریں گے، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر سے کل تک رپورٹ طلب کرلی















