اسلام آباد ( اے بی این نیوز)توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردجرم ایک بار پھر مؤخر،فواد چوہدری نے اوپن ٹرائل کی استدعا کر دی،کہا کیس سے متعلق دستاویزات کی کاپیاں نہیں ملیں،دیکھے بغیر نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں،سماعت 27دسمبر تک ملتوی،ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی گئی۔















