اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،آج تک لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کے طور پردیکھا جاتا ہے،امید ہے قائد عوام کو انصاف مل جائے گا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا لاہور میں وکلا کی تقریب سے خطاب کہااس وقت کے وکیل ، جج اور بیورو کریٹس جو سہولت کار تھے وہ قاتل تھے،بلاول کے سیاستدانوں پر بھی وار،کہاسابق چیئر مین پی ٹی آئی کہتے تھے سب چور ہیں میں بات نہیں کروں گا،آج ہم ایک دوسرے کو جیل بھیج رہے ہیں یہ فتح نہیں شکست ہے،پرانے سیاستدان لڑتے رہیں گے تو مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلے گا،میں چاہتا ہوں اس ملک میں روایتی سیاست کو ختم کر کے نئی سیاست شروع کریں















