اہم خبریں

این اے193راجن پور میں ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

راجن پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-193 راجن پور میں ضمنی الیکشن کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے نتائج جاری ہونے تک تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی، اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 5 اور 181 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا، الیکشن کمیشن کے مطابقاین اے۔193 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی ہوگی،حلقے میں ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر بھی پابندی ہوگی،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں