اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6 سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم دفاتر میں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، سیکیورٹی کلیئرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی۔ایکٹ نافذ کے نفاذ سے حساس معلومات، پاسپورٹ، ویزا، شہریت اور درخواست گزار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔















